جیف بیزوز دولتمند ترین شخص کے مقام سے محروم، بل گیٹس کو دوبارہ پہلا مقام

,

   

٭ سیاٹل امیزان کے بانی و سی ای او چیف بیزو دنیا کے دولتمند ترین شخص کے مقام سے محروم ہوگئے جس کیساتھ ہی مائیکرو سافٹ کے بانی سی ای او بل گیٹس کو دوبارہ اپنا مقام حاصل ہوگیا۔ امیزان کی تین ست رو ششماہیوں کے نتائج کے مطابق حصص بازار میں جیف بیزوز کو کم سے کم 7 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ حصص بازار میں امیزان کے حصص میں 7 فیصد گراوٹ درج کی گئی جس کے ساتھ بیزوز کی دولت 103.9 ارب ہوگئی۔ بل گیٹس کی دولت 105.7 ارب امریکی ڈالر ہے۔ قبل ازیں بل گیٹس تقریباً 24 سال دنیا کے دولتمند ترین 100 افراد میں سرفہرست رہے لیکن بیزوز نے 2018ء میں انہیں اس مقام پر قبضہ کرتے ہوئے انہیں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔