٭ اقوام متحدہ کے ماہرین نے امیزون کے سی ای او جیف بیزوز کے موبائیل فون ہیکنگ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے امکانی طور پر ملوث ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ سعودی عرب پر دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ پر اثرانداز ہونے یا اسے بالکل خاموش کرنے کیلئے ہیکنگ کی گئی تھی جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہیکہ ہیکنگ بین الاقوامی انسانی حقوق کے بنیادی ڈھانچہ کی خلاف ورزی ہے۔