نیویارک: امیزون کے بانی نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا اور ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گزشتہ برس بیزوس نے اربوں ڈالر کا فائدہ اٹھایا، جبکہ مسک کو اربوں کا نقصان ہوا۔امیزون کے بانی جیف بیزوس ایک بار پھر ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس کے موجودہ اثاثہ جات کی مالیت 200 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مسک کی مالیت گھٹ کر 198 بلین امریکی ڈالر تک ہی رہ گئی ہے۔منگل کے روز شائع ہونے والے انڈیکس سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے برس ٹیسلا کے سی ای او کو تقریباً 31 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا، جبکہ امیزون کے بانی کو اسی دوران 23 بلین ڈالر کا فائدہ ہوا۔جنوری 2021 میں ایلون مسک 195 ارب امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔