جیلر کے بیٹے نے پولیس لوگو والی کار میں

   

15 سالہ لڑکی کا اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی کی
لکھنؤ ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک ریٹائرڈ جیل کے فرزند کے بشمول4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ان میں ایک سی آر پی ایف کا سپاہی بھی شامل ہے۔ ان لوگوں نے پولیس لوگو والی کار میں دسویں جماعت کی طالبہ کا اغواء کیا اور اترپردیش میں اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ اترپردیش کے ہلیہ مقام کے سنسان علاقہ میں لے جاکر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ جیل کے فرزند نے چند ماہ قبل ہی لڑکی سے دوستی کی تھی۔