جیلوں میں گنجائش سے 60 ہزار زائد قیدی

   

نئی دہلی،28نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ملک کے مختلف جیلوں میں گنجائش سے تقریباً 60 ہزارزائد قیدی بند ہیں۔ قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے گنجائش سے زائد قیدیوں کے بند ہونے کے سوال کے جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے سنہ 2017 کے اعداد و شمار کے مطابق جیلوں میں 3 لاکھ 91 ہزار 574 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ ان میں 4 لاکھ 50 ہزار 696 قیدی بند ہیں اور یہ شرح 115.1 فیصد ہے ۔