کلکتہ: لوک سبھا کی رکنیت سے محروم اور کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی امیدوار مہوا موئترا نے کہا کہ انتخابات وہی جیتیں گی چاہے جیل سے باہر یا پھر جیل کے اندر سے ۔مجھے گرفتار کرنے کا بی جے پی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اس سوال پر کہ کیا انہیں جیل میں جانے کا امکان ہے ۔مہوا موئترا نے کہا کہ بی جے پی ہی یہ بات بتاسکتی ہے ۔یہ مکمل ان کے ہاتھ میں ہے ۔ یہ انتخاب ایجنسی کے ذریعے کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے جمہوری نظام کو کچل کر تباہ کر دیا ہے ۔مرکزی تفتیشی ایجنسیاں انتخابات سے قبل کئی ریاستوں میں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف سرگرم ہیں۔ ممتا بنرجی سے لے کر ایم کے اسٹالن تک، تیجسوی یادو تقریباً ہر روزیہ بات کہہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جانچ ایجنسیاں 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی سب سے بڑی تنظیم بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ الیکشن ایجنسیوں کے ذریعے کرانا چاہتی ہے تو وہ کیا کریں گے ۔ لیکن لوگ بیلٹ باکس میں آخری بات کرتے ہیں۔مہوا کے ایم پی کے عہدے کو گزشتہ دسمبر میں ختم کر دیا گیا تھا۔ لیکن پارلیمنٹ کے آخری دن انہوں نے کہاکہ میں اب 49 سال کی ہوں۔ میں کم از کم مزید 30 سال پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لڑوں گی۔ مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔