٭ پونے کی یروڈہ جیل سے 24 سالہ نتن شیواجی زیردریافت قیدی کو کورونا وائرس کی وباء کے خطرہ کے تحت جیل سے رہا کیا گیا ۔ کل جیل سے رہائی کے ایک گھنٹے کے اندر تقریباً 8 افراد نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اُس کا قتل کردیا۔ سینئر انسپکٹر یونس شیخ نے بتایا کہ قتل کی واردات پرانی مخاصمت کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔نتن شیواجی اقدام قتل کے مقدمہ میں جیل میں تھا۔ قبل ازیں اُس کو ضمانت دی گئی تھی لیکن تحقیقاتی ایجنسی سے تعاون نہ کرنے پر اُسے دوبارہ جیل میں رکھا گیا تھا۔ جیل میں کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر قیدی کی تعداد کو کم کرنے کے حصہ کے طور پر اُسے رہا کیا گیا تھا۔