تل ابیب۔ اسرائیلی فورسز نے جیل سے فرار ہونے والے دو مزید قیدیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہفتہ کے دن حکام نے بتایا کہ یہ فلسطینی قیدی شمالی اسرائیلی سے پکڑے گئے، جہاں سے کچھ گھنٹوں قبل دو دیگر قیدی بھی حراست میں لے گئے تھے۔ پیر کے دن ایک ہائی سکیورٹی جیل سے 6 فلسطینی قیدی فرار ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے لیے سبکی کا باعث بنا تھا۔ یہ تمام قیدی اسرائیلیوں کے خلاف خونریز حملوں کے الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے تھے۔ ان میں سے پانچ کا تعلق جنگجو گروہ اسلامک جہاد جبکہ ایک کا فتح کے عسکری دھڑے الاقصیٰ بریگیڈ سے تھا۔