سڈنی : جیل سے1992 میں فرار ہونے والے قیدی نے 29 سال بعد اپنی گرفتاری دے دیآسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز کے شہر گریفٹن کی جیل سے1992 میں فرار ہونے والے قیدی نے 29 سال بعد اپنی گرفتاری دے دی ہے۔ آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے بتایا کہ 64 سالہ شخص نے فرار ہونے کے لیے 1992 میں 31 جولائی کی رات 7 بجے اور یکم اگست کی صبح 7 بجے کے درمیان مبینہ طور پر آرے اوربولٹ کٹر کا استعمال کیا اور اس وقت ملزم کی عمر 35 سال تھی اور اس وقت ملزم کی گرفتاری کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔