جیل میں آئی پاڈ اور نان ویج غذا فراہم کرنے گینگسٹر نیرج بوانا کا مطالبہ

   

نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر نیرج بوانا نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے جیل میںآئی پاڈ ‘ ایف ایم ریڈیو اور گھر میں تیار کردہ نان ویج غذائیں دی جائیں تاکہ اس کا وقت گذر سکے ۔ بوانا 2015 تک دہلی کا سب سے زیادہ مطلوب گینگسٹر تھا ۔ 30 سالہ بوانا پر قتل ‘اقدام قتل کے کئی مقدمات درج ہیں۔ اس کو 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ جیل ہی میں قید ہے اور مقدمات زیر دوران ہیں ۔