جیل میں اچھا وقت گذرا : آکاش وجئے ورگیہ

   

Ferty9 Clinic

اجین 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی رکن اسمبلی و بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے فرزند آکاش وجئے ورگیہ نے کہا ہے کہ جیل میں ان کا وقت اچھا گذرا ہے ۔ آکاش کو ایک میونسپل ملازم کو کرکٹ بیاٹ سے پیٹنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں دیا گیا تھا ۔ وہ آج ضمانت پر رہا ہوئے ۔ رہائی کے بعد ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور گلپوشی بھی کی گئی ۔ آکاش وجئے ورگیہ نے اپنے کئے پر کسی ندامت کا اظہار بھی نہیں کیا اور کہا کہ وہ خود کو غلط نہیں سمجھتے کیونکہ ان کے اور پولیس کے سامنے ایک خاتون کے ساتھ زیادتی ہو رہی تھی جس پر انہوں نے ایسا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا ۔