جیل میں بند اعظم خان کی مشکلات میں ہوا اضافہ

   

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان، جو ایس پی کے دور حکومت میں 18 سال قبل پاپڑ فیکٹری کو بلڈوز کرنے اور بھتہ مانگنے کے الزام میں سیتا پور جیل میں بند ہیں، کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عدالت نے پولیس کی حتمی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 19 فروری کو ہوگی۔الزام ہے کہ 19 جولائی 2006 کو اعظم خان کے حکم پر انتظامی اہلکاروں نے سینجانی نانکر میں واقع پاپڑ فیکٹری، سیلر اور فلور مل کو زبردستی مسمار کر دیا۔ متاثرہ ذوالفقار خان کا الزام ہے کہ ایس پی لیڈر نے ان سے 5 لاکھ روپے چندہ مانگا تھا اور جب اس نے دینے سے انکار کیا تو یہ کارروائی کی گئی۔