جیل میں بھی لنچنگ، ایک مجرم ہلاک

   

Ferty9 Clinic

جمشیدپور ، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک مجرم جو جہیز کے کیس میں 10 سال کی سزائے قید بھگت رہا تھا، اُسے آج یہاں کی سنٹرل جیل میں جھڑپ کے بعد دیگر قیدیوں نے زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔ ضلع ایسٹ سنگھ بھوم کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوپ برتھرے نے بتایا کہ منوج سنگھ کو پنکج دوبے کی ٹولی سے تعلق رکھنے والے بعض قیدیوں نے بحث و تکرار پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔