لدھیانہ: پنجاب میں لدھیانہ سنٹرل جیل میں قیدیوں کے جشن منانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چار قیدیوں کے خلاف کل رات معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ڈویزن نمبر سات تھانہ انچارج ستبیر سنگھ نے بتایا کہ ویڈیو سے متعلق معاملہ میں چار قیدیوں کو نامزد کیا گیا ہے اور انہیں ریمانڈ میں لیکر (ملزم پہلے سے جیل میں ہے ) پوچھ گچھ اورجانچ کی جائے گی جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سوشل میڈیا میں ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں کچھ قیدی جیل شراب اور ہکا پیتے و جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔