سیتاپور۔ 29 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سینئر لیڈر و رام پور رکن پارلیمان اعظم خان نے ہفتہ کو ایک کیس کی سماعت کے لئے سیتاپور جیل سے رامپور کے لئے روانہ ہونے سے قبل کہا کہ ان کے ساتھ ‘دہشت گرد جیسا سلوک روا کیا جارہا ہے ’۔اعظم خان کو ایک کیس کی سماعت کے معاملے میں رامپور میں ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں پیش ہوناتھا۔رامپور روانہ ہونے سے قبل اعظم نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ جیل میں ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہاہے گویا وہ کوئی دہشت گرد ہیں۔رکن پارلیمنٹ ان کے بیٹے عبداللہ کے ساتھ سیتاپور جیل میں سخت سیکورٹی کے درمیان جیل میں رکھا گیا ہے ۔