حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ملعون ٹی راجہ سنگھ کو چیرلہ پلی جیل میں دوسرے بیارک میں منتقل کیا گیا۔ پی ڈی ایکٹ کے بعد راجہ سنگھ کو چیرلہ پلی جیل کے مانسا بیارک میں رکھا گیا تھا لیکن سکیورٹی جائزہ کے بعد اُسے شردھا بیارک منتقل کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایکٹ لاگو کرکے راجہ سنگھ کو چیرلہ پلی جیل میں غیر معینہ مدت کیلئے منتقل کیا گیا اور انٹلی جنس سے رکن اسمبلی کی سکیورٹی پر نظرثانی کی گئی تھی۔ چونکہ راجہ سنگھ ہائی پروفائل قیدی ہے اسے سخت سکیورٹی کے درمیان رکھا گیا ۔ اِسی جیل میں داعش کے مبینہ حامی بھی لیں جنھیں این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ چیرلہ پلی جیل میںشردھا بیارک میں اُن قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جن کو سکیورٹی کا خطرہ ہوتا ہے اور قیدی کو تنہا رکھا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جیل حکام وقفہ وقفہ سے راجہ سنگھ کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں اور حکام کی ہدایت پر ہی اسے دوسرے بیارک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ب