نیویارک : 13اگست ( ایجنسیز ) ایک امریکی جج نے حکم دیا ہے کہ تارکین وطن کومین ہٹن کی ایک وفاقی تنصیب میں انسانی حالات میں رکھا جائے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں افراد اکثر عدالت میں ملک بدری کے خلاف مقدمات لڑنے کے بعد قید میں رکھے جاتے ہیں۔امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ایجنٹس کے ذریعہ گرفتار کیے گئے تارکین وطن کو نیویارک سٹی کے 26 فیڈرل پلازہ میں ایک حراستی کمرے کے گندے ماحول اور بدحالی میں قید کیے جانے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔مین ہٹن کے جج لیوس کیپلن نے منگل کو ایک عارضی حکم جاری کیا، جس میں ہدایت دی گئی کہ کسی بھی قیدی کو 4.6 مربع میٹر سے کم جگہ میں نہ رکھا جائے، صاف بستر اور صفائی کے سامان کے بغیر نہ رکھا جائے، اور وکیل۔موکل کی نجی کالز سے محروم نہ کیا جائے۔
ٹیکساس میںٹرین کی 35بوگیاں پٹری سے اترگئیں
نیویارک : 13 اگست ( ایجنسیز ) امریکی ریاست ٹیکساس میں خطرناک موادلیجانے والی ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ گزشتہ روز دوپہر 2 بجے کے وقت پیش آیا جس دوران ٹرین کی 35 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔