جیل میں میرا علاج نہیں کیا گیا، عمر خالد کا الزام

,

   

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد نے کہا کہ انہیں تہاڑ جیل میں گذشتہ تین دن سے دانت کے درد کا کوئی علاج نہیں کیا گیا۔ وہ تڑپتے رہے لیکن انہیں طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ عمرخالد کو شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دنیش کمار نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ جیل کے اصول اور ضوابط کے مطابق عمرخالد کا مناسب علاج کروایا جائے۔ اگر جیل میں ڈینٹسٹ دستیاب نہ ہو تو جیل کے باہر کسی ڈینٹسٹ سے ان کا علاج کروانا چاہئے۔