جیل میں میری زندگی کو خطرہ : پمیلا گوسوامی

   

کولکاتا : بی جے پی یوتھ لیڈر پمیلا گوسوامی نے یہ الزام عائد کیاکہ جیل میں اِن کی زندگی کو خطرہ ہے۔ کولکاتا کی عدالت نے منشیات کے کیس میں اِن کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا اور اِن کی پولیس تحویل کو 18 مارچ تک توسیع دے دی۔ پمیلا گوسوامی نے دعویٰ کیاکہ جیل میں نہ صرف اِن کی زندگی کو خطرہ ہے بلکہ ان کے دوست پرابیر کو بھی کولکاتا پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ گزشتہ ماہ کولکاتا پولیس نے پمیلا گوسوامی کی کار سے کوکین کے بیاگس برآمد کئے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف منشیات کا کیس درج کیا گیا۔