گورکھپور ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر کفیل خان جنہیں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیانات دینے کی پاداش میں قومی سلامتی قانون کے تحت جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔ ان کی اہلیہ شبستا خان نے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو مکتوب لکھتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی کو خطرہ ہے ۔ متھرا جیل میں ان کے شوہر کو رکھا گیا ہے ۔ انہیں اندیشہ ہے کہ یہ جیل ان کے شوہر کیلئے خطرنا ک ہوسکتی ہے ۔ ہم متھرا جیل میں ان سے ملنے گئے تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ جیل کو لانے کے بعد مسلسل پانچ دن سے انہیں کھانا نہیں دیا گیا ۔ انہیں جس جیل کی کوٹھری میں رکھا گیا ہے وہ بہت چھوٹی ہے ۔ یہاں ان کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے عدالت سے مداخلت کی درخواست کی ۔شبستاخان نے کہا کہ جیل کی جس کوٹھری میں رکھا گیا ہے وہاں پہلے ہی 100 تا 150 خطرناک مجرمین رکھے گئے ہیں ۔