بہنوں کی راکھی کیلئے پیسے جمع کئے تھے:سنجے دت
ممبئی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سنجے دت نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ جب وہ جیل بھی تھے تو ایک کاغذ کا بیاگ بنانے کیلئے 10 پیسے کی اجرت ملتی تھی ۔ اس اجرت کو میں جمع کرکے اپنی بہنوں کو راکھی کے موقع پر تحفہ بھیجتا تھا ۔ مجھے پیپر کے بیاگ بنانے کا طریقہ سیکھنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی تھی ۔ جیل میں اپنا وقت گزارنے کیلئے ہمیں کچھ نہ کچھ کام کرنا پڑتا تھا ۔