الپاسو (یو ایس)۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی امیگریشن تحویل میں گزشتہ ستر دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے دوسرے ہندوستانی کو ایک سال کی قید و بند سے آزاد کردیا گیا جس کا نام گرجنت سنگھ بتایا گیا ہے ۔ اس کی وکیل جیسیکا مائلز نے بتایا کہ گرجنت کو پیر کے روز رہا کیا گیا ۔ گرجنت نے ماہ جولائی سے بھوک ہڑتال کر رکھی تھی اور اس کے ساتھ جیل کا ایک اور قیدی بھی شامل تھا جسے گزشتہ ہفتہ رہا کیا گیا ہے ۔ ان دونوں کے وکلاء نے بتایا کہ جیل سے رہائی کے بعد دونوں نے کھانا پینا شروع کردیا ہے ۔