حیدرآباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) شوہر کی موت کے سبب جیل کی سزا کا شکار بنی ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ بیگم پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 24 سالہ ایشوریہ نے خودکشی کرلی۔ پرشانت نگر بیگم پیٹ علاقہ کی ساکن اس خاتون کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے تین ماہ بعد اس کے شوہر کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس کی کارروائی میں اس خاتون کو سزا ہوئی تھی۔ ایشوریہ کنی مدیراج کی بیوی تھی۔ شوہر کی موت کے بعد وہ عمران کے ساتھ تعلقات میں وابستہ ہوگئی تھی جس نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ بیگم پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔