جیمس اینڈرسن کے 900 انٹرنیشنل وکٹس مکمل

   


احمد آباد۔ انگلش فاسٹ بالر جیمس اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے تیز گیند بازبن گئے ۔جیمس اینڈرسن نے سابق آسٹریلیائی تیز گیند بازگلین میک گرا اور پاکستان کے وسیم اکرم کی صف میں شامل ہوگئے ۔38 سالہ جیمس اینڈرسن نے یہ سنگ میل ہندوستان سے جاری سیریز کے چوتھے ٹسٹ میں اجنکیا رہانے کو آؤٹ کرکے عبور کیا، تیز گیند باز میک گرا 949 جبکہ وسیم اکرم 916 انٹرنیشنل وکٹیں لے چکے ہیں۔اسپنرز مرلی دھرن (1347) شین وارن (1001) اور انیل کمبلے (956) اس میں سرفہرست ہیں۔