جیمس بانڈ کا کردار مرد ایکٹر کو ہی کرنا چاہئے : ایوا گرین

,

   

لاس اینجلس ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جیمس بانڈ کی فلموں میں سے ایک فلم میں برطانوی جاسوس کی گرل فرینڈ کا رول ادا کرنے والی اداکارہ ایواگرین نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے اس بات کی مخالفت کی کہ 007 کا کردار کسی خاتون کو کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جیمس بانڈ کی طویل تاریخ کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور یہ کردار چونکہ ہمیشہ ایک مرد اداکار نے نبھایا ہے لہٰذا کسی خاتون کے بارے میں سوچنا بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایواگرین ’’کازینورائل‘‘ میں ڈینیئل گریگ کے ساتھ اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ گریگ بھی اب جیمس بانڈ کا کردار نہیں نبھائیں گے لہٰذا 2020ء میں کسی نئے جیمس بانڈ کو پردۂ سیمیں پر لایا جائے گا۔ لہٰذا کچھ ہالی ووڈ اداکار اور پرستار اب کی بار جیمس بانڈ کی جنس بدلی ہوئی دیکھنا چاہتے ہیں یعنی ایک مرد بانڈ کی جگہ ایک خاتون بانڈ ۔ ایواگرین نے کہا کہ وہ خود بھی ایک خاتون ہیں لیکن وہ یہی چاہتی ہیں کہ جیمس بانڈ کا رول ہمیشہ کی طرح ایک مرد ایکٹر ادا کرے۔