لاس اینجلس ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جیمس بانڈ 007 کی 25 ویں فلم کا ٹائٹل ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ رکھا گیا ہے ۔ جیمس بانڈ ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی توثیق کی گئی ہے جس کی 3 اپریل 2020 ء کو برطانیہ میں اور 8 اپریل 2020 ء کو امریکہ میں ریلیز عمل میں آئے گی ۔ فلم میں جیمس بانڈ کا کردار ڈینٹل کریگ ادا کریں گے ۔ ایان فلیمنگ کی اس فلم میں جیمس بانڈ کو جاسوسی خدمات سے سبکدوش ہونے کے بعد جمیکا میں تطیلات گزارتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن اُن کی یہ تعطیلات اور پرسکون زندگی اس وقت ایک بار پھر اتھل پتھل ہوجاتی ہے ، جب ان کا ایک پرانا دوست فلیکس لیٹر جس کا تعلق سی آئی اے سے ہے ، جیمس بانڈ سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان سے مدد طلب کرتا ہے جو دراصل ایک مغویہ سائنسداں کو رہا کروانے کا مشن بن جاتا ہے اور جیمس بانڈ ایک بار پھر دشمنوں سے لوہا لینے نکل پڑتے ہیں۔
