جینور فساد متاثرین کو نقصان کا معاوضہ دیا جائے گا

   

آپسی اتحاد کیلئے ہر ممکنہ اقدامات، جمعیۃ العلماء کی نمائندگی پر چیف منسٹر کا تیقن

نظام آباد۔ 15 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے صدر آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی تصنیف کردہ کتاب کی رسم اجرائی کے موقع پر صدر جمعیۃ العلماء نظام آباد حافظ محمد لئیق خان نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو جینور کی تفصیلات سے واقف کروایا اور بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے یہاں پر مسلمانوں کی مسلسل گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور کئی افراد کے املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ دکانوں کو بھی نظر آتش کیا گیا جس پر چیف منسٹر نے تیقن دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں کو بند کیا جائے گا جن افراد کا نقصان ہوا ہے ایسے تمام افراد مقامی تحصیلدار سے رجوع ہوتے ہوئے درخواست پیش کرنے کی صورت میں انہیں معاوضہ دیا جائے گا اگر کوئی تحصیلدار سے کسی وجہ سے رجوع نہ ہونے کی صورت میں راست طور پر بھی نمائندگی کر سکتے ہیں، ریونت ریڈی نے اس بات کا بھی تیقن دیا کہ دونوں فرقوں کے درمیان صلح کراتے ہوئے اس طرح کے جھگڑوں کو ختم کرتے ہوئے آپس میں اتحاد پیدا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جس پر حافظ محمد لئیق خان نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔