جین برادری کی شکایات سے نمٹنے ٹاسک فورس کی تشکیل

   

گاندھی نگر: گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے شترنجے جین تیرتھ یاترا پالیتانا کے مسائل کے سلسلے میں جین برادری کی نمائندگی اور مطالبات کے حوالے سے آٹھ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق جین برادری کے مطالبات اور نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جن امور کوحل کرنا ضروری ہے ان کے حوالے سے یہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے ۔بھاؤنگر کے ضلع کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں تشکیل اس ٹاسک فورس میں رینج انسپکٹر جنرل آف پولیس (رینج آئی جی) – بھاو نگر، بھاو نگر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ، بھوستر شاستری، ڈسٹرکٹ لینڈ ریکارڈ انسپکٹر اور پالیتانا میونسپلٹی کے چیف آفیسر ممبران کے طور پررہیں گے ۔ ٹاسک فورس کے رکن سکریٹری کے طورپرسب ڈویژنل مجسٹریٹ- پالیتانا ہوں گے ۔