جین برادری کی کل اپنے گھروں میں75 ہزار پودے لگانے کی مہم

   

نئی دہلی، 3 جون (یواین آئی) ملک بھر میں جین برادری کے لوگ 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے گھروں میں 75 ہزار پودے لگائیں گے ، جس میں پھل، پھول اور دواؤں کے پودے شامل ہوں گے۔ جین سنت ورون مونی نے منگل کو یہاں بتایا کہ برادری نے گرو امر سنیام امرت ورش کے مبارک موقع پر 75 ہزار پودے لگانے کا عہد کیا ہے ۔ اسی مناسبت سے آل انڈیا شروتاچاریہ شری گرو امر سنیم امرت ورش آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام 5 جون کو پورے ہندوستان میں 75 ہزار پودے لگانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس آرگنائزنگ کمیٹی کے گائیڈ راجیہ سبھا کے ممبر لہر سنگھ سیرویا ہیں اور صدر مہندر جین ہیں۔ اس تقریب میں 5 جون کو ہندوستان کے تمام جین پیروکار پورے خاندان کے ساتھ اپنے گھر کے صحن میں کوئی پھل، پھول یا دواؤں کا درخت لگائیں گے ۔