جیوتی باپھولے کو تلنگانہ کے وزیر کا خراج

   

حیدرآباد28نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے واضح کیا ہے کہ سماج میں نچلے طبقہ کو اونچااٹھانے کیلئے سماجی جہد کار جیوتی باپھولے کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔انہوں نے مشہور سماجی جہد کار جیوتی باپھولے کی برسی کے موقع پر سوریہ پیٹ ضلع میں ان کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرموصوف نے کہا کہ جیوتی باپھولے کے جذبہ کے ساتھ ہی تلنگانہ حکومت پسماندہ اور پچھڑے طبقات کو اونچا اٹھانے اور ان کی بہبود کیلئے کام کررہی ہے ۔