کانگریس قائد کے دورہ پر پولیس نے ہنمنت راؤ کو گرفتار کرلیا
جنگاؤں ۔ جیوتی راؤ باپھولے کے مجسمہ کو کریم آباد ورنگل کے پاس چند نامعلوم افراد نے کل رات توڑ دیا ۔ جس کو دیکھنے کیلئے اور اس مجسمہ توڑنے پر مذمت کرتے ہوئے سابقہ صدر پردیش کانگریس و سابقہ اہم پی وی ہنمنت راؤ حیدرآباد سے ورنگل جارہے تھے تو جنگاؤں کے قریب پمبرتی کے پاس گرفتار کرکے لنگالاگھن پور پولیس اسٹیشن کو منتقل کیا گیا ۔ اس موقع پر وی ہنمنت راؤ نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ تلنگانہ میں پولیس کی طرف سے زبردستی گرفتاریاں ہو رہی ہیں اور ریاستی چیف منسٹر تلنگانہ میں جنگل راج کر رہے ہیں کسی کو بھی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے پر دبا رہے ہیں ۔ پولیس کی طرف سے گرفتار کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اپنی من مانی حکومت چلا رہے ہیں ۔ یہاں کے عوام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ صرف عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ووٹ حاصل کر رہے ہیں ۔ تلنگانہ علحدہ ہونے کیلئے ہم لوگ کوشش کئے کانگریس پارٹی کی وجہ سے تلنگانہ ہوا ۔ سونیا گاندھی کی وجہ سے تلنگانہ ریاست قائم ہوئی ۔ تلنگانہ تحریک کے جب کانگریس سرکار یہاں کے لیڈرس اور عوام پر کوئی ظلم نہیں کیا آج یہ حکومت یہاں پر ظلم کر رہی ہے ۔ 2023 میں عوام خود ووٹ کے ذریعہ جواب دیں گے ۔ کانگریس سرکار 2023 میں ہوگی ۔ اس موقع پر صدرنشین ضلع اقلیتی کانگریس محمد جمال شریف ایڈوکیٹ DCC ورکنگ پریسیڈنٹ لنگاجی ، صدر منڈل کانگریس لنگلا گھن پور شیوا اور دوسرے موجود تھے ۔