جیوتی ملہوترا کی درخواست ضمانت مسترد

   

حصار۔ 11 جون (ایجنسیز) یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو ہریانہ کے حصار کی ایک عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے جیوتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ان کی درخواست ان کے وکیل کمار مکیش نے دائر کی تھی۔ جیوتی ملہوترا کو پاکستان کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں 16 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جیوتی، ہندوستان کی حساس اور خفیہ معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو فراہم کرتی تھیں، جس کے بدلے اسے مالی فائدے بھی دیے جا رہے تھے۔