جیولوجیکل سروے: سعودی عرب زلزلے سے متاثر نہیں ہوا

   

ریاض : سعودی عرب کے جیولوجیکل سروے کے سرکاری ترجمان طارق ابا الخیل نے تصدیق کی ہے کہ ترکیہ میں پیر کی صبح چار بج کر17 منٹ اور 35 سکینڈز پرآنے والے زلزلے سے سعودی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ریختر اسکیل پر ترکیہ اور شام میں آ نے والے زلزلے کی شدست 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں زلزلے کے مرکز اور سعودی عرب کی سرحد تک 1000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ ہے۔ابا الخیل نے کہاکہ زلزلے کی وجہ جنوب مشرقی ترکیہ میں اناطولیائی درار کی فعال ٹیکٹونک حرکت تھی۔ یہ حرکت تورس کے پہاڑوں میں یوریشین پلیٹ کے ساتھ عربی پلیٹ کے ٹکرانے کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور اس بار اس سے مشرقی ترکیہ کا علاقہ متاثر ہوا ہے۔زلزلے کے جھٹکے شام، لبنان، عراق، مصر، یونان، قبرص اور آرمینیا میں بھی محسوس کیے گئے جب کہ شام اور ترکیہ میں زلزلے سے سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔