جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی

   

ٹوکیو۔ایشین گیمز2018 میں گولڈ میڈلجیتنے والے ہندوستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اپنی ٹوکیو اولمپک مہم کا شاندار آغازکیا ہے ۔ انہوں نے چہارشنبہکوالیفیکیشن راؤنڈ میں اپنی پہلی کوشش میں 86.65 میٹرکے تھرو کے ساتھ مردوں کے جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔واضح رہے کہ فائنل کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے آٹومیٹک کوالیفائنگ مارک83.50 مقررکیا گیا ہے۔ہندوستانی جیولین تھروشیو پال سنگھ بدھ کو یہاں کوالیفیکیشن راؤنڈ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے مردوں کے جیولین تھرو فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے اوران کا ٹوکیو اولمپکس کا سفر بھی ختم ہو گیا۔شیو پال اپنی تینوں کوششوں میں80 کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔ ان کا بہترین تھرو76.40 کا رہا جو کوالیفائی کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ تینوں کوششوں میں بالترتیب 76.40، 74.80 اور74.81 میٹر کے تھروکے ساتھ وہ گروپ بی میں 12 ویں نمبر پر رہے ، جبکہ پاکستان کے جیولین تھرو ارشد ندیم85.16 میٹرکے بہترین تھروکے ساتھ گروپ میں پہلے مقام پر رہے ۔ شیو پال بھی اپنی کارکردگی سے مایوس ہوں گے کیونکہ ان کا ذاتی بہترین تھرو86.23 میٹر ہے ، جو انہوں نے دوحہ میں2019 ایشین چمپئن شپ میں لگایا تھا۔ یہی نہیں، شیو پال نے ٹوکیو اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرنے کے لیے 85.47 میٹر کا تھرو بھی پھینکا تھا۔