ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی فلم جیول تھیف کا سنسنی خیز ٹریلر منگل کو شائقین کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اداکارہ نکیتا دتہ نے انکشاف کیا کہ اس ہائیسٹ ڈرامہ فلم نے انہیں اپنا بالی ووڈ خواب پورا کرنے کا موقع دیا۔ اپنے کردار اور فلم کے تجربے پر بات کرتے ہوئے نکیتا نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا میں سدھارتھ آنندکی دْنیا کا حصہ بنی، جو میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے، میں نے کبھی روایتی بالی ووڈ ہیروئن والاکردار نہیں جیا، لیکن سدھارتھ اور ممتاکی بدولت مجھے وہ موقع ملا۔ میں یہ صرف اس لیے نہیں کہہ رہی کہ آپ مجھے فلم میں ناچتے ہوئے دیکھیں گے، بلکہ مجموعی طور پر جو ایک ہیروئن ہوتی ہے، وہ مجھے اس فلم سے ملی۔ یہی میرا سب سے بڑا حاصل ہے اس پروجیکٹ سے۔ نکیتا دتہ کوکبیر سنگھ، گھرات گنپتی، دی ویکنگ آف اے نیشن اور دیگر کئی فلموں میں ان کے متنوع کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن اس فلم نے انہیں روایتی بالی ووڈگلیمر اور خوبصورتی کو اپنانے کا موقع دیا۔جیول تھیف میں نکیتا دتہ فرح نام کا کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ سیف علی خان ریان رائے کے روپ میں نظر آئیں گے ۔ ایک پرکشش اور چالاک چور، جایدیپ اہلاوت راجن اولکھ کے کردار میں ایک پرسکون اور حسابی مافیا باس، اور کنال کپور وکرَم پٹیل کے طور پر ایک بے رحم تفتیشی افسر کے طور پر نظریں آئیں گے۔ یہ ہائیسٹ ایکشن تھرلر فلم راجن اور ریان کی کہانی ہے جو افریقہ کا قیمتی لال ہیرا “افریکن ریڈ سن جیول ممبئی لانے کی کوشش میں ہیں۔ لیکن ریان پر صرف نظر رکھی نہیں جا رہی، بلکہ ایک سرشار پولیس افسر اسے شکار بنانے پر تلا ہوا ہے۔ جیسے جیسے وفاداریاں بدلتی ہیں اور مقاصد دھندلے ہوتے جاتے ہیں، قیمتی خزانے کی دوڑ شروع ہو جاتی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری کوکی گلاٹی اور روبی گریوال نے کی ہے اور اسے مارفلیکس پکچرزکے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ یہ فلم نیٹ فلکس اور سدھارتھ آنند و ممتا آنند کے پروڈکشن ہاؤس کی پہلی مشترکہ پیشکش ہے۔ جیول تھیف25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔