جیون ریڈی کے حامی کا قاتل گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست میں برسراقتدار کانگریس کے سرکردہ قائد جیون ریڈی کا حامی جس کا گذشتہ دنوں قتل کیا گیا تھا ہے، کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کو عدالتی تحویل میں دیدیا ہے۔ ضلع ایس پی اشوک کمار نے یہ بات بتائی۔ بتایا جاتا ہیکہ 22 اکٹوبر کی رات گنگاریڈی کا قتل کیا گیا۔ گنگاریڈی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا۔ اس قتل کی اطلاع کے بعد جیون ریڈی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج درج کروایا۔ تاہم مقتول کے افراد خاندان کا کہنا ہیکہ قتل سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔ قتل کی اصل وجہ اراضی تنازعہ اور پرانی مخاصمت بتائی گئی ہے۔