جیون ریڈی کے چیالنج کو قبول کرنے حکومت سے پرشانت ریڈی کا مطالبہ

   

نظام آباد ۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد رکن اسمبلی بالکنڈہ و سابق ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایم ایل سی مسٹر جیون ریڈی کی جانب سے پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کو فوری نااہل قرار دینے کی حمایت کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی اسپیکر اسمبلی پرساد قانون ساز کونسل کے چیئرمین گتا سکندھر ریڈی اس بارے میں فوری فیصلہ لینے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو ہمت ہے تو پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیتے ہوئے عوام کی عدالت میں رجوع ہونے کی صورت میں حقیقت واضح ہو جائے گی مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام نالاں ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے سوال کرنے والے افراد کے خلاف پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے اور انہیں گرفتار بھی کیا جا رہا ہے اور ان پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور ان ساری چیزوں کا عوام سختی سے نوٹ لے رہی ہے اگر حکومت کو ہمت ہے تو عوامی فیصلہ لینے کے لیے تیار ہو جائیں تاکہ حکومت کی حقیقت واضح ہو جائے گی اور جیون ریڈی کے چیلنج کو فوری قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔