جیویلری شاپ سے سونے کے بسکٹس لوٹ کر فرار ہونے والے ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد :/30 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد علاقہ میں فلمی انداز میں جیویلری شاپ سے سونے کے بسکٹس لوٹ کر فرار ہونے والے چار رہزنوں کو ٹاسک فورس پولیس نے مارکٹ پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون چندنا دیپتی نے بتایا کہ /27 مئی کو سکندرآباد پاٹ مارکٹ میں واقع سدی ونائیکا جیویلری شاپ سے فلمی انداز میں 9 افر اد پر مشتمل بین ریاستی رہزنوں کی ٹولی نے 1700 گرام وزنی سونے کے بسکٹس لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ اس سلسلہ میں مارکٹ پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور ٹاسک فورس کی مدد سے سابق میں 8 ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ سونا برآمد کیا تھا جبکہ اس ٹولی کے دیگر ارکان مفرور تھے ۔ تازہ ترین کارروائی میں ٹاسک فورس پولیس نے مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے امول گنپت راؤ جادھو ، رشی کیش ونود جادھو ، شبھم ونود جادھو اور سنجے پرسورام کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے 8 سونے کے بسکٹس جن کی مالیت 45 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ خود کو انکم ٹیکس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے 1700 گرام وزنی سونے کے بسکٹس لے کر فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا اور انہیں سکندرآباد کورٹ میں کیس کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔ ب