جیو صارفین ہوشیار رہیں: اس فرضی مفت ریچارج میسیج سے خالی ہو سکتے ہیں آپ کے کھاتے

,

   

ریلائنس جیو اپنے صارفین کو کئی سروس مفت میں دیتا ہے۔ چاہے وہ مفت انٹرنیٹ ہو یا مفت کالنگ دونوں ہی معاملے میں یہ نمبر ون ہے لیکن حال ہی میں جیو کو لیکر ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس میں جعل ساز جیو کا سہارا لیکر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ جیو کے نام پر لوگوں کو فرضی میسیج نشر کئے جارہے ہیں جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ 399 روپئے والا ریچارج پلان مفت میں دیا جارہا ہے۔

اگر آپ کے پاس بھی ایسا میسیج آیا ہے تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ یہ فراڈ کا ایک نیا طریقہ ہے۔ آج کل کال، میسیج، ویب سائٹ پر فرضی لنک کے ذریعے جعل ساز مفت میں جیو ریچارج کا جھانسہ دیکر یوزرس کی پرسنل جانکاری چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای ٹی پر چھپی خبر کے مطابق یوٹیوب پر بھی کئے ایسے ویڈیوز شامل ہیں جو تین ماہ کیلئے 399 روپئے والے پلان کو مفت میں کرانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اس طرح کے معاملے پہلے بھی سامنے آچکے ہیں جس میں پتہ چلا ہے کہ میسیج اور ویب سائٹ پر ایسے لنکس فیک یعنی فرضی ہوتے ہیں۔ جس میں آپ کے نام اور موبائل نمبر سمیت پرسنل جانکاریاں مانگی جاتی ہیں۔