جیو کا بائیکاٹ اور اڈانی امبانی کا بائیکاٹ کرنے عوام سے کسانوں کا مطالبہ

   

نئی دہلی: احتجاجی کسانوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ مکیش امبانی کے جیو کا بائیکاٹ کریں اور اڈانی ، امبانی کا بھی بائیکاٹ کریں۔ کسانوں نے ریلائنس اور اڈانی گروپ کی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے پر زور دیا ہے۔ ریلائنس کے جیو موبائیل فونس اور سم کارڈس کو نشانہ بناتے ہوئے کسانوں نے ہیش ٹیک کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی ہے جس میں کہا گیا ہیکہ اڈانی امبانی اور جیو مارٹ کا بھی بائیکاٹ کی جائے۔