جیو کا دیوالی آفر، 699روپے میں فون

   

ممبئی۔ یکم اکٹوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی چوٹی کی مواصلات کمپنی ریلائنس جیو نے تہوار کے سیزن کے پیش نظر ہندوستانی صارفین کے لئے 699روپے میں فون کا آفر پیش کیا ہے ۔کمپنی کے چیرمین مکیش امبانی نے منگل کو آفرپیش کرتے ہوئے کہاکہ جیو یہ یقینی بنائے گاکہ کوئی بھی ہندوستانی شہری کفایتی انٹرنیٹ کی پہنچ سے محروم نہ رہ جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جیو دسہرہ اور دیوالی کے تہواروں کے سیز ن میں تمام ہندوستانیوں کے لئے 699روپے میں خصوصی قیمت پر فون دستیاب کرارہا ہے جبکہ اس کی موجودہ قیمت 1500روپے ہے ۔صارفین کو آفر کے تحت 99روپے کی ماہانہ ریچارج پر 14جی بی ڈاٹا فاضل ملے گا جو 153روپے کے ریچارج پر بھی نافذ ہوگا۔