جیو کمپنی میں امریکہ اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری

,

   

٭٭ امریکہ میں قائم پرائیویٹ حصص کمپنی جنرل اٹلانٹک ریلائینس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل یونٹ جیو پلیٹ فارمس میں تقریباً 850 تا 950 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے سلسلہ میں بات چیت کررہی ہے ۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا 320 بلین ڈالر کا ویلتھ فنڈ بھی مکیش امبانی زیرقیادت کمپنی میں سرمایہ مشغول کرنے پر سنجیدگی سے غور و خوص کررہا ہے ۔ یہ سرکاری انوسٹمنٹ فنڈ جیو پلیٹ فارمس میں تھوڑی ہی سہی مگر اپنی شراکت داری چاہتا ہے ۔