جیٹلی کی حالت نازک ، مصنوعی آلات کا استعمال

   

نتیش کمار ، مایاوتی، ابھیشک سنگھوی، جیوتیر آدتیہ نے عیادت کی
نئی دہلی ۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق کئی سیاسی قائدین جیسے بہار چیف منسٹر نتیش کمار ، مرکزی وزیر پیوش گوئل اور کانگریس لیڈر ابھیشک سنگھوی اور جیوتی رادتیہ سندھیا نے ہفتہ کو ایمس پہنچے تاکہ علیل جیٹلی کی عیادت کرسکے ۔ حکام کے مطابق ارون جیٹلی جو مصنوعی آلات زندگی پر ہیں، ان کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے، دوسرے قائدین جنہوں نے آج ہسپتال کا دورہ کیا ، ان میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن ، ستیش اپادھیائے ، ایر چیف مارشل ، بریندر سنگھ دھانوا شامل ہیں۔ 66 سالہ جیٹلی کو مصنوعی آلات زندگی پر رکھا گیا ہے اور کئی ڈاکٹرس ان کی نگرانی پر معمور ہیں، سابق چیف منسٹر یوپی اور بی ایس پی صدر مایاوتی نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا ۔ ہرش وردھن نے کہا کہ ایمس کیڈاکٹرس ان کی زندگی بچانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ جمعہ کو صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ گوئند ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ نے بھی ایمس کا دورہ کیا تھا ۔ اگست 10 کے بعد سے ایمس نے ارون جیٹلی کے بارے میں کوئی بھی ہیلت بلیٹن جاری نہیں کیا ۔ جیٹلی جو شبہ ہے ایک قانون داں میں مودی کابینہ میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جیسے کہ وزیر خزانہ اور دفاع اور وہ 2019 ء میں خرابی صحت کے باعث انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔