ممبئی۔ 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپنے طیارے اڑانے کے 25 سال بعد جیٹ ایرویز نے اپنے طیاروں کی پرواز عارضی طور پر بند کردی ہے اور تمام طیاروں کو کھڑا کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں 20 ہزار ملازمین کی ملازمتیں خطرہ میں پڑ گئی ہیں اور اسے کروڑوں روپئے بطور سبکدوشی معاوضہ ادا کرنے پڑیں گے جبکہ بینکوں میں اس کے صرف 8 ہزار 500 کروڑ روپئے جمع ہیں۔
اوڈیشہ میں نکسلائیٹس کے ہاتھوں
انتخابی عہدیدار ہلاک
پھولبنی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ماوسٹوں نے انتخابات سے عین قبل حملہ کرتے ہوئے اوڈیشہ میں ایک انتخابی عہدیدار کو قتل کردیا اور دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو مرکز رائے دہی کے راستہ میں نذرآتش کردیا۔
