حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ بسنت کمار مہارانا جو گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا اڈیشہ کا متوطن بتایا گیا ہے۔ بسنت کمار ایک کمپنی میں بحیثیت ہیلپر کام کرتا تھا۔ 21 اپریل کو روزانہ کے معمول کے مطابق رانا کمپنی میں کام میں مصروف تھا کہ اچانک گیزر پھٹ پڑا اور رانا اسی گیزر کے قریب موجود تھا، گیزر میں موجود کھولتا ہوا پانی رانا کے جسم پر گرپڑا اور وہ حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ کمپنی کے افراد نے فوری طور پر رانا کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ع