حیدرآباد۔15فروری( سیا ست نیوز)جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک لڑکی کی مشتبہ موت کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھاش نگر علاقہ کی ساکن 17 سالہ سومو کور بچن سنگھ کی بیٹی تھی کل رات سے اچانک لاپتہ ہوگئی ۔ آج دوپہر ایک زیرتعمیر عمارت کے قریب سے اس کی نعش دستیاب ہوئی جس کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعش کو ہاسپٹل منتقل کیا ۔ سومو کور کے رشتہ داروں کی کثیر تعداد گاندھی ہاسپٹل میں جمع ہوگئی اور اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ لڑکی کے رشتہ داروں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے چلکل گوڑہ پولیس نے بھاری جمعیت کو طلب کرلیا اور حالات پر قابو پالیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔