حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری(سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ ایچ ایم ٹی کے سنسان علاقہ سے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نفٹی کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق 55 سالہ رمیش رام کا کل رات نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ پولیس نے مقام واردات سے شراب کی بوتلوں کو ضبط کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات ایچ ایم ٹی کے سنسان علاقہ میں مئے نوشی کے دوران ہوسکتا ہے یہ واردات پیش آئی ۔ مقتول کا تعلق ریاست بہار سے ہے جو پیشہ سے مزدوری کرتا تھا ۔ پولیس قاتلوں اور قتل کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے ۔ ع
ملاوٹی ادرک لہسن کی تیاری پر چار افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری(سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے ملاوٹی ادرک لہسن تیار کرنے والے کارخانوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے 72 سالہ پانڈو رنگا راؤ ساکن بیگم پیٹ ، 36 سالہ رمیم چرتیہ مالک دکن ٹریڈرس بیگم بازار ، 43 سالہ اجئے کمار ہیرا (مالک تلنگانہ ایجنسی) اور 29 سالہ پردیپ شکلا (مالک نکھل ٹریڈرس) کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بیگم پیٹ پاٹی گڈہ اور راجندر نگر علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے مشنری اور پیاکنگ اشیاء کے علاوہ بڑے پیمانہ پر ملاوٹی ادرک لہسن کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ ع