حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ صنعتی علاقہ میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک فارما کمپنی میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے بموجب اتوار کی شام 6 بجے ایک فارما کمپنی نے آگ لگنے پر فائر کنٹرول روم کو مقامی عوام نے اطلاع دی تھی، جس کے نتیجہ میں فائر انجن عملہ اور مقامی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ اس حادثہ میں فارما کمپنی کو شدید نقصان پہنچا اور پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہوگا۔