پریٹوریا : جنوبی افریقہ کی عدالت نے ملک کے سابق صدرجیکب زوما کو واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق79سالہ جیک زوما صحت کی خرابی کی وجہ سے ستمبرسے پیرول پررہا تھے، عدالت نے جیل واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق صدرجیکب زوما کوکرپشن کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے اورعدالت سے تعاون نہ کرنے پرتوہین عدالت کے جرم میں 15مہینے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔خیال رہے کہ جیکب زوما جنوبی افریقہ پہلے سابق صدر ہیں جنہیں جیل کی سزا سنائی گئی ہے، ان سے قبل کسی بھی سابق صدر کو قید کی سزا نہیں ہوئی۔