جیکی شراف اور ٹائیگر شراف باغی 3 میں، والد بیٹے کے رول میں

,

   

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی شراف پہلی بار اپنی بیٹے ٹائیگر شراف کے ساتھ بڑے پردہ پرنظر آئیں گے۔ والد اور بیٹے باغی 3 میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں جیکی شراف ٹائیگر شراف کے والدکے رول میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں رتیش دیشمکھ بھی نظر آئیں گے جو ٹائیگر کو بھائی کے رول ادا کررہے ہیں۔ فلم باغی 3، فلم باغی کی تیسری قسط ہے۔

اس سے قبل فلم باغی اور باغی 2میں ٹائیگر شراف ہی نے اہم رول ادا کیا تھا۔ باغی 3 میں جیکی شراف، ٹائیگر شراف، رتیش دیشمکھ کے علاوہ شردھا کپور او رانکیتا لوکھنڈے بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کو ساجد نڈیاڈ والا پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ احمد خان ڈائرکٹر ہیں۔